ابنا: شام کے خلاف امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب پٹھو ملکوں کےجارحانہ عزائم کی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔ عراق میں صدر پارٹی کے سربراہ مقتدی صدر نے شام کے خلاف امریکہ اور اسکے پٹھووں کے جارحانہ عزام کے خلاف احتجاج مظاہرہ کرکے ان کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے۔ مصر اخبار الیوم السابع کے مطابق مقتدی صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ان کی پارٹی شام پر ہرطرح کی جارحیت کے خلاف ہے اور اسے عالمی قوانین کےخلاف جانتی ہے۔ اس بیان میں تاکید کی گئي ہےکہ شام کے عوام کو بیرونی مداخلت کے بغیر آزادی، کرامت اور اپنے قومی اور عالمی حقوق حاصل کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے عراقی عوام سے اپیل کی کہ پرامن مظاہرے کرکے شام کے خلاف مغرب اور بعض عرب ملکوں کے جارحانہ عزائم کی مذمت کریں۔ ادھر لاطینی امریکہ کے ملکوں نے متفقہ طور پر شام کے خلاف امریکہ کےجارحانہ عزام کی مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیوبا، ایکواڈور، بولیویا، ونزوئيلا اور برازیل نے شام کےخلاف امریکہ اور اسکے پٹھووں کے جارحانہ عزائم کی مذمت کی ہے۔ ادھر ایک عرب اخبار نے لکھاہے کہ امریکہ کی ممکنہ جنگ کے بارے میں حزب اللہ کا موقف سامنے نہ آنے کی بنا پر صیہونی حکومت شدید تشویش میں مبتلا ہے بلکہ بوکھلا گئي ہے۔ صیہونی حکومت کو توقع تھی کہ حزب اللہ بھی امریکہ کے مواقف کے مقابل اپنے موقف کا اعلان کرے گي لیکن حزب اللہ کی خاموشی سے صیہونی حکومت بوکھلا گئي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اگست 2013 - 19:30
News ID: 457064
شام کے خلاف امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب پٹھو ملکوں کےجارحانہ عزائم کی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔